پاکستان
Trending

قومی اسمبلی: ’معرکہ حق‘ کی کامیابی پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین، وزیرِ قانون کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے "معرکہ حق” میں دشمن کے خلاف حاصل ہونے والی عظیم الشان کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ایوانِ زیریں کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے خصوصی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کی منظوری کے وقت حکومتی اور اپوزیشن بنچوں نے مشترکہ طور پر ڈیسک بجا کر اس کی تائید کی۔
قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا کہ "ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور یہ ایوان وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کو عظیم خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ "معرکہ حق” میں حاصل ہونے والی کامیابی کو مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا ثبوت قرار دیتے ہوئے جوانوں اور عسکری قیادت کی خدمات کو سراہا گیا۔ ایوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ "معرکہ حق” نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ اسپیکر نے قرارداد کو رائے شماری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button