پاکستان
Trending

پاکستان آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پانی روکنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے، اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے جائز آبی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور دریاؤں کے پانی سے متعلق کسی بھی یکطرفہ اقدام کو قبول نہیں کرے گا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی معاہدوں کو کمزور کرنا یا سبوتاژ کرنا بین الاقوامی تعلقات میں خطرناک مثال قائم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورا عالمی نظام متاثر ہوتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پانی زندگی، امن اور ترقی سے جڑا بنیادی معاملہ ہے، جبکہ پانی کا بہتر انتظام خطے میں سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور جنگ نہیں چاہتا، تاہم اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی ذرائع بروئے کار لائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زراعت، غذائی تحفظ اور معیشت کا انحصار دریاؤں کے پانی پر ہے، اس لیے دریاؤں اور آبی وسائل کا تحفظ قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں دیرپا امن صرف مذاکرات، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button