اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران سیاسی معاملات اور موجودہ ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔
جے یو آئی کے وفد میں انجینئر ضیا الرحمان اور مولانا اسجد محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی رابطوں اور سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔




