اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کرلیا۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر کی زیرِ صدارت ہوگا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس کے ایجنڈے، پارلیمانی کارروائی اور دیگر متعلقہ امور پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت کا مقصد ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا۔ بجٹ اجلاس کے بعد یہ قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہے۔




