اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور اصلاحات کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اداروں کے باہمی رابطے، تعاون اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ محسن نقوی نے تمام متعلقہ اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری سے کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کے سربراہان کو باہمی تعاون اور مؤثر کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
محسن نقوی نے وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان سے دو سالہ جامع ٹرانسفارمیشن پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اصلاحاتی اقدامات کو واضح اہداف کے ساتھ آگے بڑھایا جائ




