کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن فریال تالپور نے سندھ کی تقسیم کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ نہیں بٹے گا اور سندھ کا بٹوارہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
فریال تالپور نے کہا کہ سندھ ہماری دھرتی اور ماں ہے، ہمیں اسی سرزمین پر رہنا ہے۔ ہم سب اپنی دھرتی کے لیے کھڑے ہیں اور سندھ کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اور میرے والد نے سندھ کے لیے اپنی زندگی دی ہے۔ تالپوروں پر سندھ کے لیے کردار ادا نہ کرنے کا الزام درست نہیں، تالپور سندھ کے لیے لڑتے رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رکن نے کہا کہ سندھ کے معاملے پر ہم سب نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام کو جواب دینا ہے۔ سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے اور مقامی حکومت کے ذریعے عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔




