پاکستان
Trending

نیپال میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کا بھرپور تعاون کا اعلان

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارتخانے کا دورہ کیا، جہاں نیپال کی سفیر ریٹا دھیتال نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور نیپال کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نیپال میں قدرتی آفت سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ میں شریک ہیں۔ پاکستان رواں ماہ نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان روانہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں نیپال کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیپال کے باہمت عوام اس مشکل صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر نکلیں گے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال ضرورت کے وقت ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button