پاکستان
Trending

تقسیم کی باتیں کرنے والے سن لیں، سندھ کا مقدمہ ایوان میں جیتیں گے: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

 

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن کی سیاست کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ صوبے کی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے ناکام ہوں گے۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیر کی جانب سے نئے صوبے یا انتظامی یونٹس کے قیام کا شوشہ چھوڑا گیا، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی نے فوری اور بھرپور سیاسی حکمت عملی اپناتے ہوئے اس معاملے کو سندھ اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم نوعیت کی بحث کا آغاز پیر کے روز نثار کھوڑو کی پیش کردہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنما لمبی چوڑی تقاریر جھاڑنے کے بعد ایوان سے راہ فرار اختیار کر جاتے ہیں، جو ان کے دوہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک طرف وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت منظور نہیں، اور دوسری طرف ایسے حساس موقع پر اسمبلی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے تاریخی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے اور اسے ہر بحران سے بچانے میں صوبہ سندھ کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ اس سب کے باوجود الزام ہمیشہ سندھ پر ہی لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سندھ اسمبلی اس سے قبل بھی صوبے میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس نہ بنانے کے حوالے سے 6 سے 7 مرتبہ متفقہ قراردادیں منظور کر چکی ہے، اور اس بار بھی اسمبلی کے حتمی فیصلے سے سب پر واضح ہو جائے گا کہ کون دراصل دوغلا پن کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button