بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا اے آئی کو ’سپر انٹیلی جنس‘ کا نام دینے پر زور، شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز قرار

 

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے لیے بڑے اقدامات ہونے والے ہیں۔

ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے موجودہ نام کو غلط اور نامکمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ کہنا زیادہ درست اور اہم ہے۔ ان کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ بھی اس نام کے خیال کو پسند کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کو دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے اہم شعبوں میں سے ایک قرار دیا۔

دوسری جانب چینی سرکاری بیانات میں اے آئی کے شعبے میں تعاون، ممکنہ خطرات سے نمٹنے اور ٹیکنالوجی کو انسانی نگرانی اور کنٹرول میں رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button