اسلام آباد: پاکستان کی معرکۂ حق میں عظیم کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی رونمائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں معرکۂ حق کی کامیابی کو مختلف انداز میں اجاگر کیا گیا۔
تقریب کے دوران خصوصی میوزیکل پروگرام پیش کیا گیا، جبکہ ’’یادگار فتح‘‘ پر دلکش پروجیکشن میپنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروجیکشن میپنگ کے ذریعے معرکۂ حق کی کامیابی کے مختلف مناظر اور پہلوؤں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا۔
رونمائی کی تقریب میں یادگار فتح کو روشنیوں اور بصری مناظر سے سجایا گیا، جس سے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔




