پاکستان
Trending

لانگ مارچ موخر کرنے کی مشروط یقین دہانی، حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر آمادہ

 

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان معاہدے کے مسودے پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے لانگ مارچ موخر کرنے کی مشروط یقین دہانی کرا دی ہے، جبکہ حکومت بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اور فریقین کی جانب سے اس پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

فریقین کے درمیان معاہدے کے دیگر نکات پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کو کامیاب بنانے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مشترکہ اعلامیے کے حتمی مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ طلال چودھری بھی ان کی معاونت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے مطالبے کو منظور کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button