پاکستان
Trending

انتونیو گوتریس کا دورۂ پاکستان، اہم ملاقاتیں اور باہمی امور پر بات چیت متوقع

 

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران انتونیو گوتریس کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی، جن میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا یہ 2022 کے بعد پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون اور مختلف اہم معاملات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button