ریاض: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، اجلاس آج ریاض میں ہوگا۔
ریاض آمد پر سعودی رائل آرمڈ فورسز اور ایئر فورس کے افسران، پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ حکام نے خواجہ آصف کا استقبال کیا۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی مدینہ منورہ سے ریاض روانہ ہوں گے۔
اس سے قبل اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں جبلِ اُحد اور روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔




