ریاض:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریاض آمد پر سعودی مسلح افواج کے میجر جنرل عثمان الزہرانی نے محمد اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔




