بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کا ایران سے براہِ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، تاہم مخصوص سکیورٹی خطرے کے باعث برطانوی ایئربیس سے امریکی جنگی طیاروں کی واپسی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا تعلق ایران کے خلاف ممکنہ جنگ یا موجودہ کشیدگی سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ہے۔

امریکی صدر نے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے توانائی بحران پر اپنے سیاسی مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری میں وہ بھی شریک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ براہِ راست بات چیت کے لیے تیار ہے، جبکہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی فوجی اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button