پاکستان
Trending

پاکستان کا شام میں پُرامن سیاسی منتقلی اور معاشی بحالی کی کوششوں کی حمایت کا اعلان

 

نیویارک : پاکستان نے شام میں سیاسی منتقلی، قومی مفاہمت اور معاشی بحالی کے لیے اپنی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے شام میں سفارتی روابط کی بحالی اور قومی اداروں کی بحالی کے لیے جاری کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

سفیر عثمان جدون نے شام میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے آثار کو بھی سراہا اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے، قومی مفاہمت کو فروغ دینے اور معاشی بحالی کی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button