اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عوام کو خبردار کر دیا ہے: موسم کا موڈ خطرناک ہے۔ 6 سے 10 جولائی کے دوران پاکستان بھر میں آندھی، گرج چمک، موسلا دھار بارش اور شہری سیلاب کا شدید خدشہ ہے۔ ملک بھر کے درجنوں اضلاع میں معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔!“پنجاب میں راولپنڈی سے لے کر بہاولنگر تک، اور لاہور سے ملتان تک، آسمان برسنے کو تیار ہے۔خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بادل گرجیں گے، ندی نالے بھریں گے۔سندھ کے میدان ہوں یا کراچی کے ساحل ہر جگہ بارش کی چادر تننے والی ہے۔بلوچستان کی خاموش وادیوں میں طوفان کا شور سنائی دے سکتا ہے۔گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔
آندھی اور بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور کمزور دیواروں سے دور رہیں۔شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے ہوشیار۔ندی نالوں کے قریب ہرگز نہ جائیں، پانی اچانک طغیانی لا سکتا ہے۔موسمی ایپس اور NDMA الرٹس پر نظر رکھیں ۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے غافل نہ رہیں، موسم کو سنجیدہ لیں۔




