پاکستان

"میں نے بشریٰ بی بی کو تنہا نہیں چھوڑا”:علی امین گنڈا پور کا صحافی کے سوال پر شدید ردعمل

لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد صحافی کے سوال پر سخت ردعمل ظاہر کیا، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ "کیا اس بار تحریک میں کارکنوں کو چھوڑ کر تو نہیں بھاگیں گے؟”

صحافی کے اس طنزیہ سوال پر علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے اور جواب دیا:

"ڈی چوک میں بشریٰ بی بی کے ساتھ آخر تک رہا، میں نے انہیں تنہا نہیں چھوڑا، اور مجھے اس پر فخر ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی موقع پر کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، اور عوام کو ان پر مکمل اعتماد ہے اور یہ اعتماد آئندہ بھی قائم رہے گا۔

یہ مکالمہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور میں پی ٹی آئی کی قیادت نے 90 روزہ احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور اس تحریک کے حوالے سے میڈیا کو بریف کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button