پاکستان

پی ٹی آئی کا فیصلہ کن اقدام: 5 ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر اپنی صفوں میں شامل 5 ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی سے برطرف کر دیا ہے۔

پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق ان ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس کے باعث ان کے خلاف تنظیمی کارروائی کی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا ہے ان میں:

اورنگزیب کھچی

مبارک زیب خان

عثمان علی

ظہور قریشی

الیاس چوہدری

شامل ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان ارکان کی پارٹی رکنیت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اب قومی اسمبلی کی رکنیت کے بھی اہل نہیں رہے۔ ان کے خلاف آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button