پاکستان
Trending

پنجاب حکومت جون 2026 تک موسم کی پیش گوئی کا جدید نظام متعارف کرائے گی

 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جون 2026 تک موسم کی پیش گوئی کے لیے ایک جامع اور جدید نظام لے کر آئے گی تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں سب کا کردار اہم ہے اور حکومت صنعتوں کو اعتماد میں لے کر ماحولیات کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔ زرعی شعبے میں بھی جدید تکنیکیں لا کر آلودگی میں کمی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید برآں، لاہور سمیت پورے پنجاب میں انوائرمینٹل پروٹیکشن سیل قائم کیے جا رہے ہیں اور تمام پٹرول پمپس پر کاربن چیکنگ کا نظام لازمی ہوگا تاکہ ہوا کی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ "ماحولیاتی تحفظ میں ہر فرد کی ذمہ داری ہے، ہم سب کو مل کر اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button