پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا اہم اقدام: تمام سرکاری سکولوں میں ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ کمیٹیاں لڑکیوں کے لیے محفوظ تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی جائیں گی۔

ہر سکول میں تین رکنی کمیٹی ہوگی جس میں کم از کم ایک خاتون اساتذہ کو لازمی شامل کیا جائے گا تاکہ ہراسمنٹ کی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ کے واقعات کو کم کرنا اور طلباء و طالبات کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ کمیٹیاں تعلیمی اداروں میں آمنے سامنے مسائل کے حل اور آگاہی مہمات بھی چلائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button