اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے، جس میں پالیسی سطح کی مشاورت کی جائے گی۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں ٹیکس وصولیوں میں اضافے، ایف بی آر کی اصلاحات، سبسڈی پالیسی اور مالیاتی نظم و ضبط جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ یہ پالیسی مذاکرات 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن کے اختتام پر کسی نئے معاہدے یا قسط کی منظوری کے امکانات بھی زیر غور آئیں گے۔




