پاکستان
Trending

پاک چین دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کا مظہر ہے، اسحاق ڈار

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط باہمی اعتماد، احترام اور تعاون پر مبنی ہے، دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہمیشہ مل کر کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزیر لیو ہائی شنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے عوام دوست حکمرانی کے ذریعے قومی ترقی اور احیا کا سفر طے کیا اور کروڑوں افراد کو غربت سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جبکہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنی تاسیس کی 105ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ یہ سنگ میل دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی جماعتوں کی سطح پر مشاورت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ چین پاکستان سیاسی جماعتوں کا فورم اور سی پیک مشترکہ مشاورتی نظام دوطرفہ روابط اور تعاون کے فروغ کے اہم ذرائع ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی مشاورت کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے، جس کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ شروع کیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button