پاکستان
Trending

سیاسی تبدیلیاں مسئلہ کا حل نہیں، : طلال چوہدری کے خیبرپختونخوا حکومت پر سنگین الزامات

 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی سمیت متعدد حساس سیاسی و سماجی معاملات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض چہرے بدلنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ ان کے مطابق اصل مسئلہ نیت، پالیسی اور سنجیدگی کا فقدان ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کے پی میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی عوامی سہولتوں یا عوامی فلاح کے لیے نہیں کی گئی، بلکہ یہ فیصلہ سیاسی دباؤ کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ بدلنے سے یہ جنگ نہیں رکے گی، کیونکہ مسئلہ افراد کا نہیں، سوچ کا ہے۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں عوامی مسائل پر نہ تو توجہ دی اور نہ ہی کوئی پالیسی واضح کی۔ ساتھ ہی طلال چوہدری نے موجودہ وزیراعلیٰ کو بھی دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر غیر سنجیدہ قرار دیا۔

فلسطین کے حوالے سے پاکستان میں نکالے جانے والے حالیہ مارچز پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے ان مظاہروں کی نیت پر سوال اٹھایا اور کہاغزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ سے متعلق نہیں تھا، جو ظاہر کرتا ہے کہ اصل مقصد کچھ اور تھا۔

اسی دوران انہوں نے کچھ سیاسی شخصیات پر مالی بدعنوانی کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنی برانڈڈ گھڑیاں ان کے گھروں سے ملی ہیں، اتنی تو توشہ خانہ میں بھی نہیں ملتیں۔”

تحریک لبیک پاکستان کے مالی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی کی قیادت کے 100 بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو چکی ہے، جن سے وہ کروڑوں روپے سالانہ سود کی مد میں حاصل کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ بعض عناصر مذہب، سیاست اور عوامی جذبات کو مالی اور ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button