بین الاقوامی
Trending

بہار: چائے والے کے گھر سے کروڑوں کی نقدی، سونا، اور لگژری گاڑی برآمد

 

بہار: بہار کے ضلع گوپال گنج میں پولیس نے ایک چائے فروش کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور ایک مہنگی لگژری گاڑی ضبط کرلی ہے۔ یہ کارروائی ایک بڑے سائبر فراڈ نیٹ ورک کی تفتیش کے دوران کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ابھیشیک کمار پہلے چائے کا ٹھیلا لگاتا تھا، لیکن بعد میں وہ ایک بین الاقوامی سائبر فراڈ گروہ کا حصہ بن گیا۔ تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ابھیشیک دبئی منتقل ہو کر وہاں سے نیٹ ورک چلاتا رہا جبکہ اس کا بھائی ادتیہ بھارت میں مالی معاملات سنبھالتا تھا۔

چھاپے کے دوران چائے والے کے گھر سے 1.05 کروڑ روپے نقد، 344 گرام سونا، ڈیڑھ کلو چاندی، 85 اے ٹی ایم کارڈز، 75 چیک بکس، دو لیپ ٹاپ، تین موبائل فونز اور ایک مہنگی گاڑی برآمد ہوئی۔

پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات کے لیے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی ٹیرر اسکواڈ کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ بین الاقوامی رابطوں اور رقوم کی منتقلی کا سراغ لگایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button