آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 28 اور 29 اکتوبر کو دو الگ الگ کارروائیاں کیں۔
چلتن کی پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی جانے والی پہلی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دوسری کارروائی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انجام دی گئی، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور بھارتی حمایت یافتہ تھے۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے سلسلے کی کڑی ہیں۔




