پاکستان
Trending

باجوڑ میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خارجی ہلاک

 

آئی ایس پی آر کے مطابق، باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ کارروائی میں خارجی لیڈر امجد عرف مزاحم سمیت چار خارجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، امجد عرف مزاحم، خارجی نور ولی کا نائب اور رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ امجد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ افغانستان میں رہ کر پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ افغان علاقے میں موجود فتنہ الخوارج کی قیادت پاکستان میں دراندازی کی کوششوں میں ملوث رہی۔

سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی مکمل تیاری ظاہر کی ہے اور انسدادِ دہشتگردی کے آپریشنز بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button