پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کا ایک اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کی جھوٹی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ کا کوئی مصدقہ یا سرکاری ذریعہ موجود نہیں۔
بھارتی چینل نے الزام عائد کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے، تاہم وزارتِ اطلاعات کے مطابق نہ طالبان کے کسی مصدقہ چینل نے ایسی ویڈیو نشر کی، نہ ہی کسی سرکاری ادارے نے اس کی تصدیق کی۔
وزارت نے کہا کہ بھارت اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹے بیانیے اور پروپیگنڈا سے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، مگر حقائق ہمیشہ بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیتے ہیں۔




