پاکستان
Trending

طورخم سرحد دوبارہ کھول دی گئی، افغان پناہ گزین ملک بدر

 

طورخم سرحدی گزرگاہ غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے لیے 20 روز بعد کھول دی گئی ہے، مگر سرحد پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بدستور بند رہے گی۔

ضلعی ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق سینکڑوں افغان پناہ گزین طورخم امیگریشن سینٹر پہنچ گئے ہیں اور امیگریشن عملہ انہیں ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کا کھلنا صرف بے دخلی کے لیے ہے، تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں کی جائیں گی۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق 8 اکتوبر تک 6 لاکھ 15 ہزار غیر قانونی افغان شہری طورخم کے راستے ملک بدر کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button