پاکستان
Trending

یوم حق خودارادیت، وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے یوم حق خودارادیت پر کہا کہ 5 جنوری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا دن ہے، جب 1949 میں اقوام متحدہ کے یو این کمیشن نے جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ آزادانہ رائے شماری سے کرنے کی قرارداد منظور کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی قبضے کی وجہ سے یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا اور کشمیری عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم ان کا عزم کمزور نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی برادری سے بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button