اسلام آباد:اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں 2025 میں افیون کی کاشت میں کمی آئی ہے، لیکن ملک اب بھی دنیا کے تین بڑے افیون پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، اس سال تقریباً 10,200 ہیکٹر رقبے پر افیون کاشت کی گئی، جب کہ 2023 میں یہ رقبہ 10,800 ہیکٹر اور 2024 میں 12,800 ہیکٹر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں افیون کی پیداوار عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔




