پاکستان
Trending

افغان قیادت اپنی مٹی کا استعمال روکے، علما اور ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں: حافظ طاہر اشرفی

 

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ترلائی حملے کا خودکش بمبار افغانستان سے تربیت لے کر آیا تھا، اب افغان قیادت کو جواب دینا ہوگا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف کب تک استعمال ہوتی رہے گی۔
حافظ طاہر اشرفی نے بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ہماری افواج کا میدانِ جنگ میں مقابلہ کر سکے، اسی لیے وہ معرکہ حق میں اپنی شکست کا بدلہ معصوم شہریوں کی جانیں لے کر لینا چاہتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان اپنے سے آٹھ گنا بڑے بھارت کو شکست دے سکتا ہے، تو سرحد پار بیٹھی دیگر قوتیں جان لیں کہ ان کا معاملہ تو بہت "پتلا” ہے۔
چیئرمین علما کونسل نے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کو بتایا تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام پمز اسپتال گئے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی سانحہ ہوا، تمام علما نے بے مثال یکجہتی دکھائی۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم تنہا ہیں؛ ہم اپنے سلامتی کے اداروں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ "قومی پیغامِ امن کمیٹی” کے قیام کا اصل مقصد ہی پاکستان میں امن و امان کی فضا کو بحال کرنا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button