پاکستان
Trending

ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی ملنی چاہیے : چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے، جبکہ بلاامتیاز آئینی انصاف کو بنیادی ترجیح بنانا ہوگا۔

نئے عدالتی سال کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نئے عدالتی سال کا آغاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہر شہری کو بلاامتیاز آئینی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت آئینی معاملات پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہی ہے۔ عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا وقت کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارہ جاتی استعداد کار اور شفافیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button