نئی دہلی:بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی کی اطلاعات نے مودی حکومت کے معاشی دعووں کو ایک بار پھر تنقید کی زد میں لے آیا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ختم ہونے لگی ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھارت میں سرمایہ کاری کم یا ختم کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور معاشی چیلنجز کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ سرمایہ کاری میں کمی کو مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے لیے ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی نے حکومت کے معاشی اقدامات اور معیشت کی مجموعی کارکردگی پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔




