پاکستان

پنجاب میں 79ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز، جشن آزادی کا مرکزی موضوع "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک”

 

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 79واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔جشن آزادی کی تقریبات "حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک” کے نام سے جارہی ہیں

یکم اگست سے 14 اگست تک صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں تقریری مقابلے، کوئز، ریلیاں، ملی نغمے اور یوتھ فیسٹیول شامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانا اور آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ یوم آزادی صرف جشن کا موقع نہیں بلکہ یہ ذمہ داریوں کو سمجھنے اور قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

سرکاری عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 14 اگست کو لاہور میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button