پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک ، بلوچستان میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے، خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں۔ اس کے علاوہ، اگلے چند روز میں شمالی علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ شدید سردی کی نشاندہی کرتا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان میں دسمبر کے مہینے کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 6 سے 10 دسمبر کے دوران مغربی ہواؤں کے طاقتور سلسلے کے بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے، جس سے پورے مہینے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع جیسے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button