فیشن
Trending

فن و ثقافت پر بھی بھارتی قدغن، نیٹ فلیکس سے پاکستانی سیریز ’’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘‘ بلاک کرنے کا مطالبہ، صارفین کا سخت ردعمل

 

کراچی/نئی دہلی: کھیل اور پانی کے بعد بھارت نے اب فنونِ لطیفہ کو بھی متنازع بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر دباؤ ڈالنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں متوقع پاکستانی سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو”کو بھارت میں نشر کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ صارفین نے نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے لیے یکساں اور غیر جانبدار پالیسی اپنائے، اور کسی ایک ملک کے سیاسی دباؤ پر دوسرے ملک کے تخلیقی کام کو محدود نہ کرے۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث میں صارفین نے یہ اہم سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان میں نیٹ فلیکس پر بھارتی فلمیں اور ڈرامے بڑی تعداد میں دیکھے جاتے ہیں، لیکن اگر بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی عائد کی جاتی ہے، تو پھر پاکستان میں بھی بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش کیوں جاری رکھی جائے؟

ثقافتی حلقوں کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے سرحد پار فنکاروں کے کام کو ناظرین تک پہنچانے کا جو سلسلہ شروع کیا تھا، بھارتی حکام کی اس طرح کی مداخلت اسے شدید متاثر کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button