پاکستان
Trending

کھلا مین ہول معصوم جان نگل گیا،نیپا چورنگی حادثے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری

 

کراچی :نیپا چورنگی کے قریب پیش آنے والے افسوسناک سانحے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی گئی ہے، جس میں تین سالہ ابراہیم کو بغیر ڈھکن کے مین ہول میں گرنے کا لمحہ ریکارڈ ہوا ہے۔

فوٹیج کے مطابق اتوار کی شب ابراہیم اپنی والدہ کے ساتھ ڈپارٹمنٹل اسٹور سے باہر آیا۔ پارکنگ ایریا میں چند قدم دور ہی کھلا مین ہول موجود تھا۔ بچہ بھاگتے ہوئے اپنے والد کی سمت بڑھا اور اچانک سیدھا گہرے مین ہول میں جا گرا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مین ہول کے گرد کوئی حفاظتی نشانی، رکاوٹ یا انتباہی علامت موجود نہیں تھی، جبکہ اطراف میں روشنی کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا۔

حادثے کے بعد بچے کی والدہ چیخیں مارتی رہیں، جس پر موقع پر موجود لوگ دوڑتے ہوئے آئے اور فوری طور پر تلاش شروع کر دی۔ گٹر کے اطراف لوگ جمع رہے لیکن بچہ نہ مل سکا۔

اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پوری رات تلاش جاری رکھی۔ تاہم تقریباً 14 گھنٹے بعد پیر کی صبح ابراہیم کی لاش جائے حادثہ سے ایک کلومیٹر فاصلے پر نالے سے برآمد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button