لاہور: مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے حالیہ بنکاک ٹرپ کی تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بنکاک کی خوبصورت جگہوں پر لی گئی تصاویر کا ایک شاندار مجموعہ پوسٹ کیا، جس میں ان کا اعتماد، پرسکون مسکراہٹ اور نیچرل لک نمایاں تھا۔
شیئر کی گئی ہر تصویر میں دنانیر کا سادہ مگر خوبصورت میک اپ، نرم لہردار بال اور چہرے کی قدرتی چمک ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی۔ ان کی پوسٹ کو دیکھتے ہی فینز نے محبت بھری تبصرے کرنا شروع کردیے اور تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ کسی نے انہیں "خوبصورت گڑیا” کہا تو کسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی سالگرہ کے مہینے کا بہترین آغاز ہے۔ مداحوں نے ان کے انداز اور شخصیت کو سراہا اور ان کے لیے دعائیں بھی دیں۔
اداکارہ دنانیر مبین نے ایک اور کیراؤسل پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا، "یہ گلاس وائب”۔ صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "آپ پر یہ پیارے چشمے بہت دلکش لگ رہے ہیں”۔
پاکستان کی سوشل میڈیا انفلونسر دنانیر مبین نے اپنی اداکاری، منفرد انداز اور وائرل ویڈیوز کے ذریعے کم وقت میں بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔ نوجوانوں میں ان کی مقبولیت نے انہیں ملک کی نمایاں سوشل میڈیا شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز کے ساتھ، دنانیر ایک معروف اسٹار بن چکی ہیں۔




