اسلام آباد :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مسائل کو سیاسی حل کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی فورم پر مسائل کو سیاسی جدوجہد کے ذریعے حل کیا اور اداروں کے خلاف کبھی بات نہیں کی۔
انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کا دو بار صدر بننا پیپلز پارٹی کا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں مختلف جماعتوں کی قیادت جیلیں بھی گئی لیکن اداروں پر الزام تراشی نہیں ہوئی۔
گورنر نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان بہتر ہے مگر دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔
انہوں نے غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے واضح کیا کہ تمام غیر قانونی افغان باشندے واپس جائیں اور صرف قانونی ویزے کے ذریعے پاکستان آئیں۔




