پاکستان
Trending

قلات میں بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی

 

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار بھارتی پراکسی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پورے شدت سے جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button