قومی ادارہ برائے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ پر جعلی تحائف اور مبارک باد کے لنکس کے ذریعے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کیے جا سکتے ہیں۔
ایجنسی نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشکوک یا نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور واٹس ایپ کے تصدیقی کوڈز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق اسپائی ویئر کے ذریعے ہیکرز پیغامات، کالز، تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے موبائل اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کسی بھی غیر متوقع تحفے یا لنک سے ہوشیار رہیں۔




