پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب میں دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے انہیں شیخ محمد بن زاید ایوارڈ پیش کیا اور عالمی سطح پر کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں 92.97 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا، جس کے بعد انہیں یہ بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔




