بین الاقوامی
Trending

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ ان کے انتقال کی تصدیق پارٹی نے کر دی ہے۔

خالدہ ضیا کئی روز سے شدید علیل تھیں اور وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج تھیں۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ جگر، ذیابیطس، دل اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا تھیں اور ان کی حالت انتہائی نازک تھی۔ ڈاکٹر ضیاء الحق کے مطابق، انہیں باقاعدگی سے ڈائیلاسس لگائی جا رہی تھی اور اگر ڈائیلاسس روکی جاتی تو ان کی صحت میں نمایاں طور پر بگاڑ آ جاتا۔

ان کے بیٹے چند دن قبل بنگلہ دیش پہنچے تھے تاکہ والدہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ خالدہ ضیا 1991 سے 1996 تک بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں اور وہ ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button