پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا خالدہ ضیا کے انتقال پر افسوس


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں اور پاکستان کی مخلص دوست بھی تھیں۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ خالدہ ضیا 80 سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد انتقال کر گئیں اور وہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور بی این پی کی سربراہ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button