پاکستان
Trending

بھارت ماضی کی مار یاد رکھے، اب کوئی حماقت کی تو نام و نشان مٹا دیں گے: خواجہ آصف

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ پاکستان کو للکارا تو اس کا جغرافیہ بدل کر اسے تاریخ کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو ماضی میں جو مار پڑی ہے، وہ ابھی تک اسے سہلا رہا ہے۔ انہوں نے دشمن کو خبردار کیا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، کیونکہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
علاقائی سلامتی پر بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے ایران پر ممکنہ حملوں کی افواہوں کو دم توڑتا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ایران پر امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، کیونکہ دنیا کے دیگر ممالک اس وقت مزید کسی جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے ملکی سیاست اور آئینی ترامیم کے بارے میں پوچھا گیا، تو خواجہ آصف نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ 28 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ابھی تک وفاقی کابینہ میں کوئی بات چیت یا غور نہیں کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button