پاکستان
Trending

کابینہ کی توسیع عوامی پیسے کا ضیاع، 12 سال میں خیبر پختونخوا کو تباہ کر دیا گیا: عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو شدید آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی اور کرپشن تمام حدیں پار کر چکی ہے اور گورننس کا دور دور تک نام و نشان نہیں۔صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نااہلی کو میرٹ بنا کر وزرا اور مشیروں کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو حکومت 12 سال سے زائد عرصے کے اقتدار میں صوبے کی تقدیر نہیں بدل سکی، وہ وزرا کی تعداد بڑھا کر کیا کارنامہ سرانجام دے گی؟
وفاقی وزیر نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاخیبر پختونخوا کے معاملات اتنے برے تاریخ میں کبھی نہیں رہے۔ عوام کا پیسہ ان کی سہولت پر لگانے کے بجائے شاہانہ اخراجات اور ذاتی سیاست کی چمک دمک پر اڑایا جا رہا ہے۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاپرواہ ہو چکی ہے اور موجودہ حکمران صوبے کو صرف اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button