تہران:ایران میں جاری مظاہروں کے دوران امریکی مداخلت کے خدشات کے پیشِ نظر اسرائیل نے ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکام کو مظاہرین پر طاقت استعمال کرنے سے خبردار کیا ہے اور ممکنہ فوجی کارروائی کے منصوبے تیار کر لیے ہیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی صورتِ حال پر ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے تاکہ خطے میں ممکنہ خطرات پر ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔




