پاکستان
Trending

بھارت اور دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا:بلاول بھٹو

 

کراچی : پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو نے خطاب میں ملک میں جمہوریت، وفاقی وحدت اور عوامی حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کمزور طبقات کے لیے جدوجہد کی اور ملک کو آئین دیا، جبکہ صدر آصف زرداری نے صوبوں کو حقوق فراہم کیے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابیوں اور معرکہ حق میں پاکستان کی جیت کو بھی یاد دلایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک دشمن اور دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہو کر کام کرنا ہوگا اور سیاسی اختلافات اس میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے کردار کو وفاق کی مضبوطی، آئینی ترامیم اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے سراہا۔

بلاول بھٹو نے ملک کی معیشت میں تمام صوبوں اور علاقوں کے کردار پر زور دیا اور کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے ہر صوبے کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں اور دشمن عناصر کے خلاف متحد ہو کر عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button