پاکستان

میانوالی: سی ٹی ڈی کی خفیہ آپریشن میں بڑی کامیابی، دہشت گردوں کا ‘حملہ آور گروپ’ انجام کو پہنچ گیا

 

میانوالی : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD) نے میانوالی میں دہشت گردی کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دہشت گرد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں پر بڑے پیمانے پر حملوں کی تیاری مکمل کر چکے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق، انٹیلی جنس ذرائع سے چاپڑی ڈیم کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی مستند اطلاع ملی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے جیسے ہی علاقے کا گھیراؤ کیا، دہشت گردوں نے خود کو بچانے کے لیے شدید فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے 6 دہشت گرد دراصل اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آئے۔
موقع سے فرار ہونے والے 8 دہشت گردوں کی تلاش کے لیے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button